پیشی پر آنیوالا ملزم قتل

ایبٹ آباد، پیشی پر آنیوالا ملزم قتل، ملزم فرار

ضلع ایبٹ آباد میں پیشی پر آنیوالا ملزم قتل کر کے ملزم فرار ہو گئے، پولیس نے واقعہ پرانی دشمنی قرار دیدیا۔
ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں پیشی پر آنیوالا ملزم قتل کر دیا گیا، پیشی پر آنے والے ملزم پر مخالف گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس حراست میں زاہد نامی قتل کے ملزم کو حویلیاں کی عدالت میں مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ ناڑہ کی حدود میں نواز خان اور ممریز خان گروپ کے مابین عرصہ دراز سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زیشان کو آج پیشی پرلایا گیا تاہم مبینہ طور پر افسر نامی شخص نے فائرنگ کر کے ملزم کو قتل کر دیا، ملزم فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم فرار ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت پیشی پر لایا گیا تھا تاہم ذیشان کو قتل کرنے والے حملہ آور فرار ہو گیا۔
تھانہ حویلیاں پولیس سرکل ڈی ایس پی سمیت دیگر نفری موقع پرموجود ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔حویلیاں کے تمام داخلی خارجی راستوں پر سرچنگ جاری ہے.

مزید پڑھیں:  فوج طلب ، اسلام آباد پر دھاوا بولنے نہیں دیں گے: وزیرداخلہ