عظمیٰ بخاری

علی مین گنڈاپور کو اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہئے،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی مین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہئے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں۔
چیف جسٹس کے خلاف جھوٹے ریفرنس دائر کرنے والے آج عدلیہ کے مامے چاچے بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی مین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے ،آپ کے لیڈر اور ان کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ہم نے ان کو نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے نیکلس چوری کریں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قیمتی گھڑیاں اور قیمتی نیکلس قوم کی ملکیت ہیں ۔
واضح رہے کہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ فارم47حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیر اعلی علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 28 ہو گئی