عمران خان کی گرفتاری

عمران خان کی 9مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
لاہورپولیس نے اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان کی باضابطہ گرفتاری ڈالی، ان سے ریاست کی مخالفت پر اکسانے کی دفعات کی تحت تفتیش کی جائے گی۔
لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم قانونی ضابطے مکمل کرکے اڈیالہ جیل کے اندر گئی اور عمران خان سے مقدمات کی تفتیش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی احمد عثمان کی سربراہی میں پولیس ٹیم میں11تفتیشی انسپکٹر شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے 9 اور 10 مئی کے واقعات پر سوالات کیے۔
لاہور پولیس ٹیم نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور شادمان تھانہ حملہ کیس پر سوالات کیے، تفتیش میں ڈیجیٹل شواہد اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔
لاہور پولیس کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا آج کا مرحلہ مکمل کرلیا جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  ضلع مہمند میں مائن سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق