دہشتگردوں کی بنوں کینٹ میں حملے

دہشتگردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام

دہشتگردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کی بدولت ناکام بنا دی گئی۔
ویب ڈیسک: دہشتگردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے علی الصبح بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر گاڑی بردار آئی ای ڈی دھماکہ کر کے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی۔
اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنا دی اور دہشتگردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں کینٹ کے قریب دھماکہ سے قریبی مکانات کے شیشے بھِی ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:  دیت کی رقم میں اضافہ : 81لاکھ 3ہزار 955روپے مقرر