صحافی ملک حسن زیب کے قاتلوں

صحافی ملک حسن زیب کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں صحافی ملک حسن زیب کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے صحافی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں ضلع نوشہرہ کے تمام صحافیوں کی بھرپور انداز میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ سیاستدانوں ، قانون دان، سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر صحافیوں نے شہید حسن زیب کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
اس موقع پر صحافیوں نے شوبرا چوک سے نوشہرہ پریس کلب تک احتجاجی واک کی، اس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی ملک حسن زیب کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک حسن زیب کو اکبر پورا میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرق وسطیٰ پر فضائی حملہ کرنے کا اعلان