صنم جاوید منتقل

صنم جاوید اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس منتقل

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید اپنی فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہائوس منتقل ہوگئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دی تھی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے ترجمان یارمحمد نیازی نے بتایا ہے کہ صنم جاوید کی فیملی بھی ان کے ہمراہ دارالحکومت کے ریڈ زون مین واقع کے پی ہائوس میں مقیم رہے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین بھی صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے 10 جولائی کو صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
مقدمے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے ذریعے سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کملا ہیرس اسرائیل کی حمایت کرنے گئیں، ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ