تحریک عدم اعتماد

پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطے کا عندیہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے وفاقی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے پیپلزپارٹی سے بات چیت کا عندیہ دے دیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پیپلزپارٹی سے رابطے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فارم 47کو لے کر شکایات زیادہ تر (ن)لیگ اور ایم کیوایم سے متعلق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 11ججز نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواست بھی انہی ججوں کے سامنے لگے گی اور اس کی قبولیت کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمرا ن خان سیاسی کفن پر آخری کیل ٹھونک رہے ہیں، فیصل واوڈا