جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی ،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

ویب ڈی سک: سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19جولائی کو ہوگا، جوڈیشل کمیشن میں ایڈہاک ججز کیلئے 4 ناموں پرغور ہوگا۔
ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام نامزدکردیئے ۔
دیگر ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے نام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کم کرنے کیلئے کیا گیا، 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کیلئے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے آئین کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کرنے کیلئے 17 ججز کا ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے، مسعود پیزشکیان