وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں چھائونی پرحملے میں جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے انتہائی بہادری کے ساتھ دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی سے بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی بیان میں شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیں:  فوڈ سیفٹی وحلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، غیرمعیاری کیچپ وچائنہ سالٹ برآمد