بارش کی نوید

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارش کی نوید سنا دی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا میں بارش کی نوید سنا دی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر کے بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، مردان اور پشاور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
بلوچستان میں ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص اور سانگھڑ میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  انٹرنیٹ نہیں تو عمران خان کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش کریں، نوٹس جاری