الیکشن کمیشن کا اجلاس

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے باضابطہ اجلاس 18جولائی کو طلب کرلیا۔
اجلاس جمعرات کو صبح 11بجے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا۔
دوسری جانب مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں مسافر بردار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک جاں بحق