پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ حتمی نہیں ہے: نائب وزیراعظم

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ حتمی نہیں ہے، ن لیگ کی قیادت اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیاجائیگا۔
داتا دربار مزار کے غسل کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ای سی پی کے پاس فارن فنڈنگ ثبوت ہیں یہ حقیقت ہے کوئی جھٹلا نہیں سکتا، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی کا واقعہ قابل مذمت ہے، اس میں جو ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے،ن لیگ کی حکومت مہنگائی نہیں لائی ، نوازشریف کو نکال کر ملک کی بری حالت کی گئی۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھ سے سات ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ کرکے چلی گئی، 2018 میں کروڑوں روپے لگاکر الیکشن چوری کرکے ایک شخص کو اقتدار پر بٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت 24 سے 47 ویں نمبر تک پہنچ گئی، ن لیگ کو حکومت کا شوق نہیں تھا اگر اقتدار میں نہ آتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، شہبازشریف اور اس کی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ای سی پی کے پاس فارن فنڈنگ ثبوت ہیں یہ حقیقت ہے کوئی جھٹلا نہیں سکتا، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ جماعت ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے،معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، ن لیگ کی قیادت اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیاجائیگا۔
نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قانون و آئین کے تحت فیصلہ ہوگا، قانون و آئین کے خلاف کوئی سیاسی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم جلسہ گاہ فائرنگ ، پشاورہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا