نماز جنازہ ادا

بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: بنوں میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ بنوں کنٹو نمنٹ میں ادا کر دی گئی جس میں پاک فوج کے سینئرافسران، عوام، شہدا کے رشتہ داروں اورجوانوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
شہداء میں پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید ساکن ضلع پونچھ آزاد کشمیر، حوالدار شہزاد احمد شہید ساکن ضلع نیلم، آزادکشمیر،حوالدار ظل ِحسین شہید ساکن ضلع خوشاب،سپاہی ارسلان اسلم شہیدساکن ضلع بہاولپور، سپاہی اشفاق حسین خان شہید ساکن ضلع مظفرآباد آزاد کشمیر،سپاہی سبحان مجید شہید ساکن ضلع مظفرآباد آزاد کشمیر،سپاہی امتیاز خان شہید ساکن ضلع کرکاور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید ساکن ضلع لکی مروت شامل ہیں۔
آئی ایس پی کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی شہدا کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں، بلاول بھٹو