تعمیراتی سامان مہنگا

ٹیکسز کی بھرمار سے تعمیراتی سامان مہنگا،گھر بنانا خواب بن گیا

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار کے نتیجے میں تعمیراتی سامان مہنگا، سفید پوش طبقے کے لیے گھر بنانا خواب بن کر رہ گیا ۔
ٹیکسز کے نفاذ سے سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 300سو روپے اضافہ ہوگیااس کے علاوہ سریا، ریت، بجری اور اینٹیں بھی مہنگی ہو گئیں۔
گھر بنانے والا تعمیراتی میٹریل مہنگا ہونے سے سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہو گیا۔
تعمیراتی سامان مہنگا ہونے کے باعث 45لاکھ روپے میں بننے والا گھر اب تک 75لاکھ روپے میں بن رہا ہے ۔
حالیہ بجٹ کے بعد سیمنٹ کی بوری 300 روپے اضافے کے ساتھ 1500روپے سے اوپر ہوگئی ہے ۔
چیئرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ٹیکسز میں اضافے کے بعد قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔
کاروبار سے وابستہ افراد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ تعمیراتی میٹریل پر ٹیکسز میں کی جائیں تاکہ گھر بنانے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو سکے۔

مزید پڑھیں:  ماونٹ ایورسٹ کی بلندی میں مسلسل اضافہ ہونے کا انکشاف