بارش کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔
با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی/زیریں سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پربارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  25اکتوبرکے بعد آئینی ترامیم میں مشکلات ہوں گی، بلاول بھٹو