فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بنوں میں شہید ہونے والے جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ویب ڈیسک:بنوں کنٹونمنٹ میں خودکش حملے کے دوران شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔
نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، لواحقین اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید، حوالدار شہزاد احمد، حوالدار ظلِ حسین شہید، سپاہی ارسلان اسلم شہید، سپاہی اشفاق حسین خان شہید، سپاہی سبحان مجید شہید، سپاہی امتیاز خان شہید اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید کو سپردِ خاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ، شہدا کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  مولانا کی مرضی سے آئینی ترمیم کی خراش تراش ہوچکی، عرفان صدیقی