لاہور سلنڈر دھماکہ

لاہور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 13 افراد زخمی

ویب ڈیسک: لاہور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 13افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹائون کے علم دین چوک میں پیش آیا جہاں گیس کی دکان میں سلنڈر فل کیا جا رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہو گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دکان اور اس کے ارد گرد موجود 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
زخمی ہونے والوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملوں میں 51فلسطینی شہید، 82 زخمی