جلوس اورنوحہ خوانی

دنیاکے مختلف ممالک میں یوم عاشور کے جلوس اورنوحہ خوانی

ویب ڈیسک: شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اہل بیت کی قربانیوں کی یاد میں دنیا کے مختلف ممالک میں یوم عاشور کے جلوس برآمد ہوئے ۔
حضرت امام حسین نے میدان کربلا میں اپنے 72رفقا کے ساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنے نانا حضور اکرم ۖ کے دین کو سربلند کیا، دنیا کے مختلف ممالک میں آج اسی دن کی یاد کو تازہ کیا جارہا ہے۔
ایران، عراق، پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں یومِ عاشور کے موقع پر جلوس اور نوحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
یوم عاشور پر مجالس برپا کی جارہی ہیں اور عزاداران ماتمی جلوس نکال رہے ہیں ، عراق میں یوم عاشور پر ہائی الرٹ ہے جہاں لاکھوں زائرین نجف اور کربلا میں پرسہ دیں گے۔
ایران میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد کیے گئے جبکہ ٹورنٹو اور پیرس میں بھی جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ، اسی طرح امریکا کی ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس کے ڈان ٹان میں نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانی کی یاد میں یومِ عاشور کے جلوس برآمد کیے گئے۔
جلوس میں مومن سینڑ، علم سینٹر اور در حسین سے عزادارانِ حسین بشمول خواتین بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، عزاداروں کو تعزیہ، علم اور تابوت کی زیارت بھی کرائی گئی۔
نوحہ خوانوں نے اپنے نوحوں کے ذریعہ سوز و سلام پیش کیا اور صف ماتم میں عزادارن حسین نے شہدائے کربلا کو ماتم اور سینہ کوبی کے ذریعہ ان سے محبت کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گررہے ہیں، جلد لندن بھاگ جائیں گے، عمر ایوب