شہید جوانوں کو سپرد خاک

ڈی آئی خان حملے میں شہید فوجی جوانوں کو سپرد خاک کردیا گیا

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیلتھ سنٹرپر دہشت گردحملے کے دوران شہید ہونے فوجی جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
15اور16جولائی2024کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید ساکن ضلع نارووالاور سپاہی محمد جاوید اقبال شہید ساکن ضلع خانیوال شہید ہو گئے تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔
ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع،412افراد گرفتار