مجرمانہ سازش کا الزام

عمران خان پر جدیدڈیوائسز کے ذریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی 9مئی مقدمات میں جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا جس کے مطابق عمران خان پر جدیدڈیوائسز کے ذریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام ہے ۔
لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کی صورت میں کارکنان کو عسکری تنصیبات پر حملے کا کہا تھا۔
حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر جدیدڈیوائسز کے ذریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام ہے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے حاضری لگائی گئی
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 9مئی کے سارے واقعات کی فوٹیجز سامنے نہیں لائی گئیں۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو وہ معافی کیوں مانگیں؟ تفتیشی افسر نے وائس میچنگ پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔
فیصلے میں لکھا گیا کہ ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے دوبارہ پیش کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے فیصلہ: پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم کی منظور ی کا امکان