طالبان یقینی بنائیں

طالبان یقینی بنائیں کہ افغانستان سے دہشت گرد حملے نہ ہوں،امریکہ

ویب ڈیسک: امریکہ نے پاکستان کو قریبی پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغانستان سے دہشت گرد حملے نہ ہوں ۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ طالبان پرزور دیتے رہتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد حملے افغان سرزمین سے نہ ہوں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں یہ بات ترجیح رہی ہے اور اب بھی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عوام، حکومت کیساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔
میتھو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان بدستور ایک قریبی پارٹنر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری سمیت کئی اہم معاملات پر کام کرتے ہیں،آئی ایم ایف امداد اور اس سلسلے میں اصلاحات پر کئی بار بات کی ہے۔

مزید پڑھیں:  میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پرویز الٰہی