پاکستانی ہائی کمیشن کا مشورہ

بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کا طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے تناظر میںپاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی طلبا کو اپنی حفاظت کے لیے احتیاط اور احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
ہائی کمیشن کی جانب سے کیمپس میں رہنے والوں کو اپنے ہاسٹل کے کمروں میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف سے بات کی۔
سفیر سید معروف نے نائب وزیراعظم کو سکیورٹی کی صورتحال اور بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت کو یقینی بنانے کے لیے ہائی کمیشن کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سفارت خانے نے مصیبت میں مبتلا افراد کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن کھولی ہے۔
نائب وزیراعظم نے ہائی کمشنر کو بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص ڈھاکہ کے کیمپس میں مقیم طلبا کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاون، 3 اہم رہنما گرفتار