ٹانک میں ماتمی جلوس

ٹانک میں یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس پر امن طورپر اختتام پذیر

ویب ڈیسک: ٹانک میں یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس پر امن طورپر اختتام پذیر ہو گیا ۔
ٹانک میں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حضرت امام حسین سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوا ہوا کوٹلی شاہ نواز کے مقام پر اختتام پذیر ہو گیا ۔
جلوس میں شریک عزاداروں نے کوٹلی شاہ نواز کے مقام پر زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کی ۔
جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
میڈیکل کی ٹیموں کی جانب سے زنجیر زنی سے زخمی ہونے والے زخمیوں کی مرم پٹیاں بھی کی گئیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کینال ٹاؤن میں چور گھر سے 143 تولہ سونا لوٹ کر فرار ، تحقیقات شروع