بچوں کو ذبح کردیا

ایبٹ آباد میں سنگدل ماں نے اپنے 3بچوں کو ذبح کردیا

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں سنگدل ماں نے اپنے تین بچوں کو ذبح کردیا ،ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق دلخراش واقعہ ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہر کی حدود محلہ موسیٰ زئی میں پیش آیاجہاں سنگدل ماںنے اپنے تین معصوم بچوں کو ذبح کردیا ۔
پولیس نے بتایا کہ ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون اپنے والدین کے گھر گئی تھی جہاں واقعہ پیش آیا ۔
جاں بحق ہونے والے بچے رافع کی عمر نو ماہ بتائی جارہی ہے ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا جوکہ بے ہوش ہے ۔
واقعے کی مزید تقتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے محصولات میں اضافہ ہوا، دیگر صوبوں کے احوال دیکھنے ہونگے