جسٹس مقبول باقر معذرت

جسٹس مشیر عالم کےبعدجسٹس مقبول کی بھی ایڈہاک جج بننےسےمعذرت

ویب ڈیسک: جسٹس مشیر عالم کے بعد جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایڈہاک جج بننے سے انکار کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پیشکش سے معذرت ذاتی وجوہات کی بنا پر کی ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا مزیدکہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی آئینی ہے، ایڈہاک جج کے معاملے پر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کیا گیا ہے،جس میں ایڈہاک ججز کیلئے 4ناموں پرغور ہوگا۔
چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام نامزد کے ہیں ۔
دیگر ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے نام بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ اور ہری پور میں ٹریفک حادثات، 7 افراد زخمی