جو بائیڈن کورونا میں مبتلا

جو بائیڈن کورونا میں مبتلا ،انتخابی سرگرمیاں ترک کر دیں

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے صدارتی اور انتخابی سرگرمیاں ترک کر دیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن کو انفیکشن کے سبب بے آرامی سمیت معمولی علامات کا سامنا ہے۔
امریکی صدر کے معالج ڈاکٹر کیون او کونر کا ایک نوٹ میں کہنا تھا کہ 81سالہ بائیڈن دوپہر کے وقت تنفس کی اوپری علامات کے ساتھ لایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکی صدر کو اینٹی وائرل دوابتائی گئی جس کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔
پریس سیکرٹری نے بتایا کہ صدر بائیڈن آئسولیشن کی غرض سے ڈیلاویئر میں اپنی رہائش گا چلے جائیں گے اور اس دوران اپنے فرائض وہیں سے انجام دیں گے۔
جو بائیڈن کو لاس ویگاس میں بدھ کے روز یونیڈوس یو ایس تقریب سے نومبر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ہسپانوی ووٹرز کی ریلی سے خطاب کرنا تھا
ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے وہ خطاب کئے بغیر ڈیلویئر جانے کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے اقوام متحدہ سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیدیا ،ملک داخلے پر پابندی