اسمبلیاں تحلیل کرنے

فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے پر کوئی بات نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمن کے دعوئوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ جے یو آئی سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی مشاورت ہوئی نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا تھا کہ تحریک انصاف شفاف الیکشن کیلئے اسمبلیوں سے استعفے دینے کیلئے آمادہ ہے، جب کہ نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو بھی تیار ہے۔
اب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے دعوئوں کو مسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا پولیس کے اختیارات محدود کرنے کی تیاریاں، مسودہ پر کام تیز