خانہ کعبہ کو غسل

خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا ،بیت اللہ خوشبوؤں سے معطر

ویب ڈیسک: مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دے کر بیت اللہ کو عود اور دیگر خوشبوؤں سے معطر کردیا گیا ۔
سالانہ تقریب کے دوران اعلیٰ سعودی حکومتی ارکان نے آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔
غسل کے بعد اسے عود اور دیگر خوشبوں سے معطر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دیت کی رقم میں اضافہ : 81لاکھ 3ہزار 955روپے مقرر

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامی امور کے صدر اور اراکین نے بھی حاصل کی۔
غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب کا آغاز آج نماز فجر کے بعد ہوا۔
سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو ہر سال غسل دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ 15محرم الحرام کو انجام دیا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کو بھی گزشتہ چند برسوں سے یکم محرم الحرام کو اسلامی سال کے آغاز پر تبدیل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج، وزیراعلیٰ کا ہر رکن اسمبلی کو 500بندے لانے کا ٹاسک حوالے