ملکی ترقی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر

ملکی ترقی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا، محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس ادائیگی سب کو کرنا ہوگی. اس کے بغیر ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، ملک خیرات پر ترقی نہیں کیا کرتا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری سنتاے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت کی جائے گی کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سالانہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے اکتوبر میں بات چیت شیڈول ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، اس لئے آئی ایم ایف سے اس حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق ملکی ترقی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا، سب کو ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پولیس چالان، ٹول ٹیکسز میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج