بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، مواسلاتی نظام درہم برہم

ویب ڈیسک: بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، حالیہ طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس سے صوبے کا ملک سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور صوبہ کا ملک کے کئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ طوفانی بارشوں کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ منہ زور ریلے سب کچھ بہا کر لے گئے۔
بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ، اس سے جہاں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا وہیں متعدد لوگ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ ضلع چمن اور قلعہ عبداللہ سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔ زمان آباد میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور طوفانی ہواﺅں سے سولر پینلز بھی اڑ گئے۔
صوبہ بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے۔ کوئٹہ چمن ریلوے لائن سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ٹرین سروس معطل ہوگئی جبکہ مستونگ کا علاقہ بھی ڈوب گیا، مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سیلابی ریلے میں خاتون بہہ گئی جن کی لاش نکال لی گئی۔ کئی علاقوں میں مکانات کو نقصان پہنچا۔
مچھ میں موسلادھار بارش سے بولان قومی شاہراہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ ہرک کازوے کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔
این ایچ اے حکام کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، لوگ بولان شاہراہ پر سفر کرنے سے مکمل گریز کریں۔ سیلابی ریلوں کے باعث کوئٹہ تفتان سبی شاہراہیں بند ہوگئیں۔
یاد رہےکہ بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، حالیہ طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس سے صوبے کا ملک سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  100سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں