گیس قیمتوں میں باقاعدہ اضافے کا

گیس قیمتوں میں باقاعدہ اضافے کا فیصلہ، میکینزم تیار کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی طرح گیس قیمتوں میں باقاعدہ اضافے کا پلان زیرغور، گیس کے نرخوں میں ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایک میکانزم متعارف کرنے کیلئے حکومت متحرک ہو گئی۔
پیٹرولیم سیکٹر کی ای اینڈ پی کمپنیوں کو درپیش مسائل پر غور کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کیلئے پیٹرولیم سیکٹر کے مسائل حل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، اجلاس کے دوران انہوں نے شرکاء کو اس سلسلے میں ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی طرح گیس قیمتوں میں باقاعدہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں مقامی اور غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیوں کے سربراہان نے سرکلر قرضے بڑھنے سے سکیورٹی اور استحکام سے متعلق خدشات ظاہر کئے۔
کمیٹی کے نجی شعبے کے اراکین نے اجلاس میں ڈاؤن سٹریم گیس سیکٹر سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔
اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کو صنعت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔
فورم نے پیٹرولیم ڈویژن کو اوگرا آرڈیننس میں مناسب ترامیم تجویز کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ گیس قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کیلئے میکانزم متعارف کرایا جا سکے۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی طرح گیس کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے جس سے عوامی مسائل مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌اضافہ ہونے کے بعد کمی کا بھی فیصلہ کیا گیا تاہم گیس کی ہر بار بڑھنے والی قیمتوں میں کسی طور کمی نہیں دیکھی جا رہی.

مزید پڑھیں:  آئینی پیکج کیخلاف تحریک انصاف کے وکلا کا احتجاج