یوکرینی ائیرفورس کمانڈر برطرف

ایف 16 طیارہ تباہ ہونے پر یوکرینی ائیرفورس کمانڈر برطرف

ویب ڈیسک: ایف 16 طیارہ تباہ ہونے پر یوکرینی ائیرفورس کمانڈر برطرف کر دیئَے گئے۔
روسی ذرائع کے مطابق یوکرینی صدر نے ائیرفورس کمانڈر میکولا اولیشک کو برخاست کر کے ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل اناطولی کروونوز کو ذمہ داری تفویض کر دی۔
یاد رہے کہ روسی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوکرین کو دیا گیا امریکی ایف 16 طیارہ غلطی سے یوکرین ہی کے پیٹریاٹ اینٹی کرافٹ میزائل نظام کا نشانہ بن گیا۔
یوکرینی افواج نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حادثے میں ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
یوکرینی ذرائع نے اس سلسلے میں مزید بتایا کہ روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران ایف 16 طیارے سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔
امریکا نے رواں مال یوکرین کو 6 ایف 16 لڑاکا طیارے دیئے تھے، اس کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی نے ان طیاروں کو یوکرینی پائلٹوں کے زیر استعمال کرنے کا کہا تھا۔
یاد رہے کہ ایف 16 طیارہ تباہ ہونے پر یوکرینی ائیرفورس کمانڈر برطرف کر دیئَے گئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ اپنے ہی میزائل کی زد میں‌آ کر تباہ ہوا جس میں پائلٹ بھی ہلاک ہوا گیا.

مزید پڑھیں:  امریکا میں طوفان وسیلاب سے تباہی، 43 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ