6 ستمبر کو عام تعطیل نہیں

6 ستمبر کو عام تعطیل نہیں، سوشل میڈیا پر نوٹیفکیشن جعلی ہے: وزارت اطلاعات

ویب ڈیسک: وزارت اطلاعات و نشریات نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کی عام تعطیل کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر عام تعطیل کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے ۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین بھی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل تھیں کہ حکومت نے 6 ستمبر 2024 بروز جمعے کو یوم دفاع کی مناسبت سے عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، بند راستے ہم کھلوا لیں گے، عمر ایوب خان