قلعہ بالا حصار میں تقریب

پشاور :قلعہ بالا حصار میں یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے تقریب

ویب ڈیسک: پشاور کے قلعہ بالا حصار میں بھی یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
قلعہ بالا حصار میں منعقدہ تقریب کے دوران انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔
تقریب میں شہداء کے لواحقین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے عزیزوں کی قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عقیدت سے منایا جا رہا ہے