پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19افراد جاں بحق ہوگئے، صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد642ہوگئی ہے، صوبہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے1035نئے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17ہزار 450ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 219مریض صحت یاب ہوئے، صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 4291متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6179ہو گئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 340فراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 328فراد متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments