اسرائیلی جارحیت کے 11ماہ

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے 11ماہ مکمل ہونے پر لندن میں احتجا ج

ویب ڈیسک: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے 11ماہ مکمل ہونے پر لندن میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
لندن کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے فلسطینی پرچم اٹھائے مارچ کیا۔
مظاہرین کی جانب سنے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم رکوانے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں
جاری جارحیت کے نتیجے میں90 فیصد سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش ، 6 افراد جاں بحق