اسرائیل کیخلاف اسلامی اتحاد

ترک صدر کی اسرائیل کیخلاف اسلامی اتحاد تشکیل دینے کی تجویز

ویب ڈیسک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے خلاف اسلامی اتحاد کی تشکیل کی تجویز پیش کی ہے ۔
ترک صدر رجیب طیب اردوان نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران غزہ میں جاری اسرائیل کی کارروائیوں کو توسیع پسندانہ قرار دے دیا۔
طیب اردوان نے کہا کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف اتحاد تشکیل دینا چاہئے اس اس سلسلے میں ترکیہ نے مصر اور شام پر بات چیت بھی کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسرائیل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تکبر، غنڈہ گردی اور اسرائیلی دہشت گردی کو صرف ایک اقدام اسلامی ممالک کے اتحاد سے روکا جائے گا۔
طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ کے مصر اور شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حالیہ اقدامات کا مقصد اس طرح کے توسیع پسندانہ خطرات کے خلاف اتحاد ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں طوفان وسیلاب سے تباہی، 43 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ