آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن

آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، اس میں اتنی عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیارہے، عجلت کی بجائَے آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مسائل مل بیٹھ کر بات چیت سے حل ہوتے ہیں، آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان کو وقت دینا چاہئے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر کا عہدہ پیپلز پارٹی کی امانت ہے، جب کہیں گے واپس کردوں گا، اگر میرے استعفے سے کسی کو فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں جمہوریت بہترین انتقام ہے، پی ٹی آئی والے کیسے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نمازیں پڑھتے ہیں، انہوں نے پرانے واقعات یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے مولانا کی گلی میں کھڑے ہوتے ہیں، کہ ان کی مس کال آئے اور ہم پہنچ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، پی ٹی آئی والوں کا رویہ سیاسی نہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر کا عہدہ پیپلز پارٹی کی امانت ہے، جب کہیں گے واپس کردوں گا، اگر میرے استعفے سے کسی کو فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار ہوں۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پردستخط کردیئے