ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع

پشاور : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع ، امتحانی مراکز کے گردو نواح میں دفعہ 144نافذ

ویب ڈیسک: سمیت خیبر پختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمشن ( ایم ڈی کیٹ ) ٹیسٹ 2024شروع ہو گیا ۔
صبح دس بجے کے بعد امتحانی مراکز کے دروازے بند کئے گئے جبکہ امتحانی مراکز کے گردو نواح میں دفعہ 144نافذ کردیا گیا ہے ۔
مجموعی طورپر ٹیسٹ میں 42ہزار 3سو 29طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں ۔
ٹیسٹ کے لیے 8اضلاع میں 13امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
امتحانی مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،امتحانی مراکز پر سیکیورٹی اہلکار الرٹ کھڑے ہیں۔
دوسری جانب ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لئے غیر تسلی بخش انتظامات کے باعث طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا ہے ۔
تمام ضروری کاغذات ،انٹری دستاویزات اور بائیومیٹرک کے چیکنگ کے لیے طلبہ کے لمبی لمبی لائنیں لگی رہیں ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا، گورنر خیبرپختونخوا