عمران خان کا دوغلاپن بے نقاب

اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا دوغلاپن بے نقاب کر دیا: مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے عمران خان کا دوغلا پن بے نقاب کردیا ہے ۔
اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال شخص قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یروشلم پوسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یروشلم پوسٹ کی بات آنکھیں کھول دینے والی ہے کیونکہ اس آرٹیکل نے عمران خان کا دوغلاپن اور تضادات کا پہلو بے نقاب کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، کارنر میٹنگ پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار