ٹانک میں موٹر کار حادثے کا شکار

ٹانک میں موٹر کار حادثے کا شکار،6افراد جاں بحق،ایک بچہ زخمی

ویب ڈیسک: ٹانک میں تیز رفتار موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے باعث 6افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب پیش تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔
حادثے کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار 6افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔
مرنے والوں کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقہ تودہ چینہ سے بتایا جارہا ہے ۔
ریسکیو ذرائع نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور شدید زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں