انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ

انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع، 4ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، اس دوران 4 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کی سیکورٹی کے لیے 4896 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے صوبہ کے تین اضلاع ٹانک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شروع ہو رہا ہے۔
ان تینوں اضلاع میں 6 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیو مہم کیلئے 4 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ ان ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 4896 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں پولیو سے بچاو کیلئے مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، اس دوران 4 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کی سیکورٹی کے لیے 4896 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبہ کے تین اضلاع ٹانک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بچوں کو اس موژی مرض سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے.

مزید پڑھیں:  روس کا یوکرین کے 6نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ