مولا جٹ بھارت میں ریلیز نہیں

دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دینگے، راج ٹھاکرے

ویب ڈیسک: بھارت میں ہندو انتہاپسند راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دینگے۔
یاد رہے کہ پاکستانی فلم 2022 میں ریلیز ہوئی تھی اور ریکارڈ بزنس کیا تھا، اب یہ فلم 2 اکتوبر کو بھارت میں نمائش کیلئے پیش کی جانی ہے۔ فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
فلم کی بھارت میں نمائش کا اعلان ہوتے ہی ہندو انتہاپسند جماعتیں نمائش روکنے کیلئے سرگرم ہوگئیں اور تھیٹرز مالکان کو دھمکیاں دینے لگے ہیں۔
ہندو انتہاپسند جماعت مہاراشٹرا نونریمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ریاست مہاراشٹرا کے تھیٹر مالکان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کو کسی صورت ریاست میں ریلیز ہونے نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن پاکستان کے حوالے سے ایسا بالکل نہیں ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں ہندو انتہاپسند راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دینگے۔
اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا اس لئے اس فلم کی پاکستان سے باہر بھی تشہیر کی جا رہی ہے جس کیلئے پلاننگ مکمل ہو چکی ہے لیکن اب بھارتی انتہا پسند آڑے آ رہے ہیں اور انہوں‌نے اس کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے.

مزید پڑھیں:  "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" صرف بھارتی ریاست پنجاب میں ریلیز ہوگی، رپورٹ