جمہوریت کے لیے آزاد عدلیہ ضروری

جمہوریت کے لیے آزاد عدلیہ ضروری ہے، ترامیم غیر آئینی ہیں، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لیے آزاد عدلیہ ضروری ہے، سپریم کورٹ کو مضبوط کریں گے، ترامیم غیر آئینی ہیں، اس میں صرف شخصی مفادات کو دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کونسا جلسہ ہوتا ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ ٹرن آف ٹائم ختم ہو، جلسے کے لئے تمام راستے بند کئے گئے تھے، ورنہ تو وزیراعلیٰ بھی وقت پر پہنچ جاتے۔
چیئرمین پی ٹی آئِی کا کہنا تھا کہ ترامیم ایک بندے کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی جا رہی ہیں، اس میں صرف شخصی مفادات کو دیکھا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے آزاد عدلیہ ضروری ہے، منصف کے منصب پر سیاسی بندے ٹرانسفر کئے جائیں تو یہ کیسی عدلیہ ہوگی۔
انہوں نے دو ٹوک اور سخت الفاظ میں کہا کہ مزید تجربات نہیں چلیں گے، سپریم کورٹ کو ہم مضبوط کریں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا وضاحت مانگنا بدنیتی پر مبنی تھا، عدلیہ کو سپورٹ کرنا ہے یہ ترامیم غیر آئینی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے جلسوں میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوئے۔
اسلام آباد اور لاہور جلسوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمیں جلسوں کیلئے این او سیز نہیں ملتیں، ان کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش ہم کرتے ہیں اس میں امریکا کا ویزا آسانی سے مل جاتا ہے لیکن این او سی نہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے آزاد عدلیہ ضروری ہے، منصف کے منصب پر سیاسی بندے ٹرانسفر کئے جائیں تو یہ کیسی عدلیہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سےمتصادم قرار