کرم میں دوبارہ جھڑپوں پر وزیراعلی

ضلع کرم میں دوبارہ جھڑپوں پر وزیراعلی کانوٹس، جرگہ انعقاد کی ہدایت

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں دوبارہ جھڑپوں پر وزیراعلی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری جرگہ منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔
اس سلسلے میں سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے کمشنر کوہاٹ اور آر پی او کوہاٹ کو مراسلہ ارسال کردیا۔
جاری کئے گئے مراسلہ میں ضلع کرم کے مسئلے کے پرامن حل کے لئے فوری جرگہ منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلہ میں وزیراعلیٰ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے ضلع کرم میں امن و امان کے مسائل جنم لے رہے ہیں، ان مسائل کو جرگوں اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کارروائیوں سے وقتی طور پر حل کیا جاتا ہے، لیکن ان اقدامات سے یہ مسئلے مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہو رہے۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے کمشنر اور آر پی او کوہاٹ کو جاری مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسئلے کے مستقل حل کے لئے علاقہ عمائدین، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل جرگہ بلایا جائے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جرگہ منعقد کر کے فریقین کے مطالبات صوبائی حکومت کو پیش کئے جائیں، تنازعے کے مستقل بنیادوں پر حل کے لئے صوبائی حکومت کو تجاویز بھی پیش کی جائیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمائدین علاقہ تنازعے کے پر امن حل کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ ضلع کرم میں دوبارہ جھڑپوں پر وزیراعلی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری جرگہ منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جرگہ منعقد کر کے فریقین کے مطالبات صوبائی حکومت کو پیش کئے جائیں، تنازعے کے مستقل بنیادوں پر حل کے لئے صوبائی حکومت کو تجاویز بھی پیش کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ: بلوٹوتھ استعمال کے الزام پر کرک میں 8 افراد گرفتار