بلوٹوتھ استعمال کے الزام پر کرک

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ: بلوٹوتھ استعمال کے الزام پر کرک میں 8 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلوٹوتھ استعمال کے الزام پر کرک میں 8 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کرک میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں مبینہ طور پر خفیہ بلوٹوتھ ڈیوائسز استعمال کرنے کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میں مبینہ طور پر بلوٹوتھ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی جس پر ضلع کرک میں نجی ہاسٹل سے 8 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کرک سے بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ بلوٹوتھ سے ٹیسٹ حل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان نے امیدواروں کو بلوچستان میں رجسٹرڈ ہونے کا کہا تھا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا بھر میں بہتر انتظامات کے باعث ٹیسٹ پیپر آؤٹ نہیں کئے جا سکتے تھے۔
یاد رہے کہ ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پیپر آؤٹ کرنے والے مبینہ گینگ سے ہے، سکیورٹی اداروں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پہلے ہی ملزمان کا پتا لگایا تھا۔ اس دوران ملزمان سے خفیہ بلوٹوتھ ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔
ادھر ایم ڈی کیٹ ترجمان نے کہا کہ ٹیسٹ ملک بھر میں شفاف طریقے سے منعقد ہوئے، تمام صوبوں کو سکیورٹی پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس