بالاکوٹ میں جیپ حادثے کا شکار

بالاکوٹ میں جیپ حادثے کا شکار ،تین افراد جاں بحق ،1 زخمی

ویب ڈیسک: بالاکوٹ میں جیپ حادثے کا شکار ہو گئی جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
حادثہ بالا کوٹ کے علاقہ پارس کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ کھائی میں گر گئی ۔
حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پرجاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں افتخار شاہ، نصیر شاہ اور ڈرائیور لیاقت شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پارس سے ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے معافی کی بجائے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی