ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ، مسافر محفوظ

ویب ڈیسک: کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن نے ایمرجنسی لینڈنگ کی، جہاز میں 171مسافر سوار تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل جہاز کی کارگو سائیڈ سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا تھا،جہاز کے تمام دروازے کھول کر مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے نکالا گیا۔
دھواں اٹھنے کے حوالے سے ٹیکنیکل ٹیم جہاز کا معائنہ کررہی ہے، جہاز کی لینڈنگ سے قبل فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے مسافروں کو جہاز کے اندر سے کوئی سامان بھی اٹھانے نہیں دیا گیا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ جہاز کی لیڈنگ سے کچھ دیر قبل جہاز کا عملہ بھی دباؤ میں دکھائی دیا، عملہ جہاز کی لینڈ نگ سے ایئر پریشر بھی چیک کرتا رہا۔
ایمرجنسی لیڈنگ سے قبل سیٹ نمبر 3 کے قریب اندر اور باہر سے دھواں اٹھتا محسوس ہوا۔
ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کا کپتان غیر ملکی تھا جس نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
دوسری جانب ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ کپتان نے لاہور کے قریب سات بجکر پندرہ منٹ پر کارگو کمپارٹمنٹ میں دھواں کا بتا کر مے ڈے کال دی جبکہ فلائی جناح کی پرواز ایف ایل 846 سات بجکر تئیس منٹ پر بحفاظت لاہور ایئرپورٹ اتر گئی۔

مزید پڑھیں:  علی امین کے اٹک کراس کرنےکی خبر کسی نے رانا ثنا،خواجہ آصف کونہیں دی