ویب ڈیسک: کابل کے علاقے وزیراکبرخان اور شیرشاہ سوری مساجد پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ان گھناونے حملوں کی وجہ سے معروف عالم دین ڈاکٹرایاز نیازی اور مولوی عزیز اللہ موفلیح سمیت کئی نمازی شہید ہوئے، اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے۔
غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں، عبادت گاہوں پر دہشت گردی کی کوئی توجیہ نہیں ہوسکتی، پاکستان ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ