آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد

آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام ہے، وزیرخزانہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کاحصول ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام اگلے تین سال کا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کاحصول ہے۔ میکرو اکنامک استحکام ہی کی بدولت کامیابی اور ترقی ممکن ہو سکے گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے ہم پر اعتماد کیا اور ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کرنسی مستحکم اور زرمبادلہ ذخائر بڑھ گئے ہیں، مہنگائی میں کمی ہونے کے ساتھ شرح سود بھی نیچے آ رہی ہے، ان عوامل کا عام آدمی پر اثر ضرور پڑے گا۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو آخری پروگرام بنانا ہے تو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا ہوں گی، اور ہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے پُرعزم ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ اسے آگے کیسے بڑھایا جائے، ٹیکس ہو یا توانائی، پرائیویٹائزیشن ہو یا سرکاری کمپنیاں، ہم اس پر عمل کیلئے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی ہو آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو آخری پروگرام بنانا ہے تو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا ہوں گی، ہمیں آگے بڑھنے کیلئے ابھی سے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  لویردیر سیاحوں کیلئے جنت نظیر علاقہ ہے، مشران کا قیام امن کا مطالبہ